بھٹکل:28؍اگست (ایس اؤ نیوز)ڈاکٹر آراین شٹی کے 91ویں جنم دن کی مناسبت سے مرڈیشور آر این ایس اسپتال میں بھارتیہ میڈیکل اسوسی ایشن بھٹکل ، کستوربا استپال منی پال ،آراین ایس تعلیمی ادارہ جات اور آر این ایس اسپتال مرڈیشور کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
آر این ایس اسپتال کے میڈیکل ڈائرکٹر اور ماہر اطفال ڈاکٹر چیتن کلکور نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خون کے مختلف گروپس ، خون عطیہ سے فائدے اور صحت پر اس کے اثرات کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شری مرڈیشور مندر کے جنرل مینجر منجوناتھ شٹی ، آر این ایس پالی ٹکنک کالج کے پرنسپال سنتوش آر اے، نائب پرنسپال کے مری سوامی ، ودیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی ، گنیش نائک وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ پی یوکالج پرنسپال مادھو پی نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔